کاروار 5؍جولائی (ایس او نیوز)محکمہ اقلیتی بہبودکی جانب سے بھٹکل تعلقہ میں قائم کیے گئے لڑکوں کے نئے ہاسٹل میں داخلے کے لئے میٹرک کے بعد تعلیم جاری رکھنے والے طلبہ کی طرف سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
تعلیمی سال 2018 - 19میں ہاسٹل میں داخلے کے لئے پی یو سی، ڈگری، ڈپلومہ ،آئی ٹی آئی وغیرہ کورسس میں زیرتعلیم طلبہ درخواستیں دے سکتے ہیں۔ درخواست کا نمونہ محکمہ اقلیتی بہبود ضلعی یا تعلقہ دفتر سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پُر کیے گئے درخواست فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 20جولائی 2018 ہے۔